قندیل بلوچ پھر واپس آگئی؟

لاہور-غیرت کے نام پر قتل کی گئی پاکستان کی سوشل میڈیا سٹار قنديل بلوچ کی زندگی پر بننے والے ڈرامہ سیریل "باغی" کا پہلا پرومو جاری کر دیا گیا ہے۔

اس ڈرامہ سیریل میں قندیل بلوچ کا کردار اداکارہ صبا قمر ادا کر رہی ہیں۔ صبا قمر کی حال ہی میں پہلی بالی وڈ فلم "ہندی میڈیم" ریلیز ہوئی ہے جس میں انھوں نے عرفان خان کے ساتھ کام کیا ہے۔

اس ڈرامہ سیریل میں صبا قمر کے علاوہ پاکستانی اداکار سرمد كھوسٹ اور علی کاظمی بھی ہیں۔ سرمد کھوسٹ اس فلم میں قنديل کے بھائی اور علی کاظمی ان کے شوہر کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ صبا قمر نے پیر کی رات ڈرامہ سیریل باغی کے ٹِیزر کو فیس بک اور انسٹاگرام پر پوسٹ کیا :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *