جہاز کی مصروف شاہراہ پر خوفناک لینڈنگ کی ویڈیو وائرل!

کیلی فورنیا -امریکا میں مصروف شاہراہ پر طیارے کی کریش لینڈنگ کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا میں دو انجن والے سیسنا طیارے نے مصروف شاہراہ ’’405 فری وے‘‘ پر کریش لینڈنگ کی، نیچے آتے ہی زمین سے ٹکرانے کے بعد طیارہ آگ کا گولہ بن گیا تاہم معجزانہ طور پر واقعے میں کوئی شخص ہلاک نہیں ہوا۔ جہاز میں دو میاں بیوی سوار تھے جو باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے مگر انہیں گہری چوٹیں آئیں۔

جان وین ائرپورٹ سے اڑان بھرنے کے چند ہی لمحوں بعد طیارے کا ایک انجن خراب ہوگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ

امریکی حکام نے بتایا کہ جان وین ائرپورٹ سے اڑان بھرنے کے چند ہی لمحوں بعد طیارے کا ایک انجن خراب ہوگیا، جس کے باعث پائلٹ نے رخ واپس ہوائی اڈے کی طرف موڑ لیا، تاہم جہاز رن وے تک پہنچنے سے پہلے ہی بے قابو ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ نے شاہراہ پر ہی کریش لینڈنگ کی۔ حادثے کے وقت سڑک پر گاڑیوں کی آمد و رفت جاری تھی اور کوئی بڑا سانحہ پیش آسکتا تھا لیکن ایسا نہ ہوا اور معجزانہ طور پر زمین پر موجود کسی شخص کو نقصان نہیں پہنچا :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *