پاکستان میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کے لئے اس سے اچھی خبر نہیں ہو سکتی !

a-10

اسلام آباد ۔ ملک کے انٹرنیٹ بینڈ وڈتھ میں اضافے کی خاطر اسے سب سے بڑے ڈیٹا کیبل سے منسلک کردیا گیا ہے جس کے بعد ملک میں انٹرنیٹ کی رفتار میں گنجائش سے دوگنا سے زائد اضافہ ہوگیا ہے اور اس نے کام کا آغاز کردیا ہے۔ملکی انٹرنیٹ کو نئی سب میرین کیبل اے اے ای ون(ایشیا، افریقہ یورپ I)، سی می وی فور کیبل کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے جس کی رفتار 1.28ٹیرا بائٹس ہے ۔اس سے قبل انٹرنیٹ سی می وی فائیو کیبل کے ساتھ منسلک تھا جس کی رفتار1 اعشاریہ 24ٹیرابائٹس تھی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک کو چالیس ٹیرابائٹس فی سیکنڈ کیبل کے ساتھ جوڑا گیا ہے جس سے انٹرنیٹ کی لاگت میں کمی اور سپیڈ بہتر ہوگی انٹرنیٹ ٹی وی دیکھنے کے رجحان میں بھی اضافہ ہوگا:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *