موٹاپے، دل، جگر، شوگر اور کینسر کے مریض ’’سپر فوڈ‘‘ کھائیں، صحتمند ہو جائیں: تحقیق

PomegranateJuiceغذائی ماہرین سپر فوڈ کے طور پر جن پھلوں کو منتخب کرتے ہیں وہ  اینٹی آکسیڈنٹ، فائبر، وٹامنز، معدنیات اور دیگرغذائیت سے بھرے ہوتے ہیں ان میں ہماری صحت مندی، لمبی عمر اور بیماریوں سے محفوظ رکھنے کی خصوصیات شامل ہوتی ہیں۔

یوں تو کھانا انسان پیٹ بھرنے کے لیے کھاتا ہے لیکن ہم میں سے بہت سے لوگ اس بات سے ناواقف ہیں کہ ہماری کھانے پینے کی چیزوں میں ہماری صحت کا راز پوشیدہ ہے۔ خوش قسمتی سے قدرتی حکمت عملی ایک ایسا راستہ ہےجو خطرناک بیماریوں کینسر، ذیابیطس، جان لیوا دل کا دورہ اور اسٹروک سے بچنے کے لیے ہماری مدد کرتا ہے۔

آکسفورڈ یونیورسٹی سے وابستہ ماہرین نے ایک سال کے دوران سپر فوڈ کےحوالے سے طبی ٹیسٹوں اوران کے نتائج پر ایک تجزیاتی رپورٹ پیش کی ہے جس سے پتا چلتا ہے کہ حالیہ دنوں میں قلبی صحت کی حفاظت کے طور پر جو سپر فوڈ ابھر کر سامنے آیا ہے وہ انار ہے۔

انار پر کی جانے والی تحقیق سے ظاہر ہوا ہے کہ انار میں تمام پھلوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ صحت کےفوائد موجود ہیں۔

بائیو میڈیکل کے سائنسدان سیپی سیھا ٹی نے کہا کہ جب ہم نے سپر فوڈ کے حوالے سے دنیا بھر کے جائزوں پر نظر ڈالی تو پتا چلا کہ ماہرین کی بنیادی توجہ انار ہے۔

انار پر ایک سال کے دوران 194 مطالعے شائع ہوئے ہیں جو کسی بھی دوسرے پھل کے مقابلے میں بہت زیادہ ہیں۔ ماہرین کہتے ہیں کہ انار میں قدرت کی طرف سے شفا یابی کا راز چھپا ہوا ہے۔

ڈاکٹرسیاٹھی نے کہا کہ قابل قبول حکمت کے مطابق سپر فوڈ تمام بیماریوں کا علاج نہیں ہو سکتے لیکن  پھلوں میں صحت افزا ء اثرات کا پتا چلاہے۔ ''انار ایک قدیم پھل سمجھا جاتا ہے جس میں صدیوں کے لیے صحت مندی کی خصوصیات موجود ہیں۔''

ایک گزشتہ تحقیق میں اسکاٹ لینڈ کے ماہرین نے بتایا تھا کہ روزانہ انار کا جوس پینے سے کمر کے اردگرد چربی کا خاتمہ ہوتا ہے اس کے قدرتی اجزاء موٹاپےکا باعث بننے والے خلیات کا خاتمہ کر کے چربی پگھلانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں جبکہ ذہنی تناؤ کو کم کرنے کے لیے بھی انار کے جوس کو بہترین ٹانک قرار دیا گیا ہے۔

انار کے فوائد کے حوالے سے تجزیہ کار کہتے ہیں کہ انار منفرد غیر تکسیدی مادوں (اینٹی آکسیڈنٹس ) سے بھرا ہوا ہے۔ اس میں سنگترے اور سبز چائے سے تین گنا زیادہ اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں، یہ غیر تکسیدی مادے جسم کے زہریلے آزاد اصلیوں (فری ریڈیکلز)  کے حملوں کےخلاف حفاظت کرتے ہیں۔

تازہ ترین جائزے سے پتا چلا ہے کہ انار کا خطرناک پروسٹیٹ کینسر اور آنتوں کے کینسر کے پھیلاؤ کی کمی کے ساتھ گہرا تعلق موجود ہے۔ انار مہلک پروسٹیٹ کینسر کو بڑھنے سے روک سکتا ہے بلکہ پروسٹیٹ کینسر کے خلیات کو ختم کر سکتا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق، انار ذیا بیطس میں مبتلا افراد یا اس بیماری کے خطرے کی روک تھام کےلیےمددگار ہے۔ سائنسی مشاہدات کی روشنی میں کہا جاسکتا ہے کہ کھانے کے بعد انار کھانے سے جسم میں بلڈ شوگر کی سطح کو کنٹرول میں رکھا جاسکتا ہے جو ذیا بیطس ٹائپ ٹو مریضوں کے لیے ایک اہم مسئلہ ہے۔

انار کے حوالے سے محققین نے بتایا کہ انار دل کی حفاظت کرتا ہے اور قلبی بیماریوں کی روک تھام کرتا ہے اور قلبی امراض کے اثرات کو واپس کم کرتا ہے۔ انار قلبی نظام کو بھی طاقت فراہم کرتا ہے اور صحت مند بلڈ پریشر کی سطح کو فروغ دیتا ہے، دل کی شریانوں کو چربی سے پاک کر کے خون کے بہاو کو بہتر بناتا ہے کیونکہ شریانوں کی سختی دل کے دورے کا ایک بڑا سبب ہےجبکہ انار جلد اور جگر کی صحت کے لیےبھی بہت مفید ہے۔

دیگر سپرفوڈ کہلائے جانے والے پھلوں کا ذیل میں مختصرا ذکر موجود ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *