مریم نواز کی پیشی: ن لیگ کے کارکنوں کی بڑی تعداد لاہور سے اسلام آباد روانہ

Mariam Nawaz1

وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز سے اظہار یکجہتی کے لیے مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی بڑی تعداد لاہور سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہو گئی، روانگی سے قبل لیگی کارکنوں کو لاہور کا روایتی ناشتہ بھی کرایا گیا۔لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں کھوکھر پیلس میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی بڑی تعداد جمع ہوئی، لیگی کارکنوں نے مریم نواز اور پارٹی کی قیادت کے حق میں نعرے لگائے۔اسلام آباد روانگی سے قبل کارکنوں کی حلوہ پوری اور نان چنے سے تواضع کی گئی، کارکنوں نے جی بھر کر ناشتہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ وہ دنیا کو بتا دیں گے کہ مریم نواز اکیلی نہیں پوری قوم ان کے ساتھ ہے۔کارکنوں کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو نے کا فیصلہ کر کے ثابت کر دیا کہ وہ بہادر باپ کی نڈر بیٹی ہیں۔اسلام آباد روانگی کے وقت لیگی کارکن پر جوش دکھائی دیئے، کہتے ہیں کہ مریم نواز سمیت شریف فیملی جے آئی ٹی میں سرخرو ہو گی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *