جے آئی ٹی کے قطر جانے کے متعلق قمرالزمان کائرہ نے بڑا اعلان کردیا!

Image result for ‫کائرہ‬‎

اسلام آباد -پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کا قطری شہزادے کا بیان ریکارڈ کرانے قطرجانا ٹھیک نہیں ہو گا، جے آئی ٹی قطر گئی تو غلط روایت قائم ہوگی۔

 نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہاکہ میاں صاحب کے خلاف سازشیں کون کر رہا ہے؟ میاں صاحبان کو جرات کر کے سازشوں کے ثبوت سامنے لانے چاہییں۔ انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی قطری شہزادے کا بیان ریکارڈ کرنے بیرون ملک گئی تو یہ ایک غلط روایت ہو گی۔ جے آئی ٹی کو قطری شہزادے کا بیان ریکارڈ کرنے بیرون ملک نہیں جانا چاہیئے۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ میاں صاحبان کرپشن کے کیسز میں عدالتوں میں پیش ہوئے ہیں وار عدالتوں سے باہر نکل کر وکٹری کے نشان بناتے ہیں۔ پانامہ کیس میں معاملہ میاں برادران کے کنٹرول میں نہیں ہے۔ اس لئے ان کے چہروں کی ہوائیاں اڑی ہوئی ہیں۔ ن لیگی رہنما جے آئی ٹی میں پیشی کے بعد باہر آتے ہیں تو چہرے پر گھبراہٹ عیاں ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کو تحقیقات میں تمام ثبوتوں کے بارے میں تحقیقات کا کہا گیا، میاں صاحبان نے ثبوت پیش نہیں کئے۔ بار ثبوت شریف خاندان پر ہے۔ شریف خاندان نے وہی ثبوت جے آئی ٹی کو دیئے جو وہ پہلے سپریم کورٹ میں پیش کر چکے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس میں وزیراعظم نواز شریف نا اہل ہوتے جا رہے ہیں۔ سپریم کورٹ کے دو ججز ان کو نا اہل قرار دے چکے ہیں :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *