جے آئی ٹی نے مریم نواز سے کیا سوالات کیے ؟ تفصیلات منظرعام پر آ گئیں !

7

اسلام آباد ۔ جے آئی ٹی میں پیشی، مریم نواز نے پوچھے گئے تمام سوالات کے جواب دئیے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز 5جولائی کو مریم نواز جے آئی ٹی میں پیش ہوئی ، ان کی پیشی 1گھنٹہ 50منٹ پر محیط تھی۔ اس موقع پر جے آئی ٹی نے کسی بھی قسم کی رعایت نہ برتتے ہوئے ان سے انتہائی سخت سوالات کئے جس کا انہوں نے قابل اعتماد طریقے سے جواب دیا۔ ۔مریم نواز سے جے آئی ٹی نے پوچھا کہ نیلسن اور نیسکول کمپنیوں کی ٹرسٹی آپ کب سے کب تک رہی ؟جس پر مریم نواز نے جواب دیا کہ مجھے تاریخیں زبانی یاد نہیں میں دستاویزات ساتھ لائی ہوں، جے آئی ٹی نے دوسرا سوال کیا کہ کیا آپ ان دونوں کمپنیوں سے مالی فوائد حاصل کرتی رہی ہیں؟مریم نواز نے کہا کہ کمپنیوں سے کوئی مالی فائدہ حاصل نہیں کیا۔جے آئی ٹی نے تیسرا سوال پوچھا کہ آپ کے ذرائع آمدن کیا ہیں؟مریم نواز کا جواب تھا کہ لاہور میں ایک گھر اور زرعی آراضی ہے جس سے آمدن آتی ہے۔ان سے چوتھا سوال پوچھا گیا کہ آپ کیا اپنے والد کی زیر کفالت ہیں جس پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ شادی تک والد کے زیر کفالت تھی شادی کے بعد ان کی زیر کفالت نہیں رہی۔ پھر پوچھا گیا کہ لندن میں آپ کے بیٹے کے تعلیمی اخراجات کون اٹھاتا ہے؟ جس پر مریم نواز نے جواب دیا کہ میرے بیٹے کے بیرون ملک تعلیمی اخراجات اس کے نانا یعنی میرے والد نواز شریف برداشت کرتے ہیں۔واضح رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کے داماد اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر نے جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کے دوران اپنے بیٹے کے تعلیمی اخراجات سے متعلق لا علمی کا اظہار کیا تھا:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *