مودی سے کوئی ملاقات نہیں ہو گی ، چین نے واضح کر دیا !

1

نئی دہلی / شنگھائی ۔ چین نے جی 20 ممالک کے اجلاس میں صدر شی جن پنگ اور مودی کی ملاقات کا امکان مسترد کردیا۔

بھوٹان کے قریب بھارت اور چین کے درمیان متنازع سرحدی علاقے سکم میں بھارتی فوجی کی دراندازی کے باعث دونوں ممالک میں شدید سرحدی کشیدگی برقرار ہے، کشیدگی کی اس فضا میں جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں جی 20 ممالک کا اجلاس جمعے سے شروع ہورہا ہے جس میں چینی صدر شی جن پنگ اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی شرکت کر رہے ہیں۔

اس موقع پر دونوں رہنماؤں میں ملاقات کے امکان کی قیاس آرئیاں کی جارہی ہیں تاکہ تنازع کو حل کیا جاسکے تاہم بھارتی میڈیا کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے حکام نے اس ملاقات کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وقت اور ماحول شی جن پنگ اور مودی کے درمیان ملاقات کے لیے ٹھیک نہیں۔

واضح رہے کہ چین اور بھارت کے درمیان سکم کے علاقے ڈوکالام میں چینی سڑک کی تعمیر پر شروع ہونے والی کشیدگی 19 روز سے برقرار ہے  بھارت ڈوکالام کو اپنا علاقے قرار دیتا ہے جب کہ چین کا اسے اپنا علاقہ قراردیتے ہوئے کہنا ہے کہ دراصل اس کا  اصل نام ڈوکالام نہیں بلکہ ڈونگلانگ ہے:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *