کرکٹ کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ ورلڈکپ 2023 میں پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی ابھی تک سوالیہ نشان اور اگر مگر کا شکار ہے لیکن اس دوران قومی ٹیم میدان میں کیچ پکڑنے کی بہترین پرفارمنس میں سب سے آگے ہے۔
ورلڈکپ میں پاکستان کے خلاف اب تک ہونے والے 7 میچز میں پاکستان نے سب سے زیادہ کیچز پکڑے ہیں۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق پاکستان کی کیچز پکڑنے کی شرح 86 فیصد ہے، جو کہ موجودہ ٹیموں میں سب سے زیادہ ہے۔
اب تک 7 میچز میں پاکستان نے 37 کیچز میں سے صرف 6 کیچ ڈراپ کیے ہیں۔
پاکستان کی جانب سے جو 6 کیچز چھوڑے گئے ان میں سے کچھ کیچ ڈراپ قومی ٹیم کے لیے مہنگے ثابت ہوئے، 10 اکتوبر کو کھیلے جانے والے میچ میں امام الحق نے سری لنکا کے کوسل مینڈس کا کیچ ڈراپ کیا، جس کے بعد انہوں نے شاندار 123 رنز کی اننگز کھیلیں۔
Pakistan continues with their poor fielding.#AUSvsPAK pic.twitter.com/at7x2gfTiF
— Ishan Joshi (@ishanjoshii) October 20, 2023
اس کے علاوہ 20 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف میچ میں پاکستانی اسپنر اسامہ میر نے ڈیوڈ وارنر کا آسان کیچ ڈراپ کیا جس کے بعد آسٹریلوی اوپننگ بلے باز نے 150 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر پاکستان کو شکست دی تھی۔
Pakistan at the top in catch efficiency in World Cup 2023. pic.twitter.com/d6bKICYsWL
— Johns. (@CricCrazyJohns) November 2, 2023
اس فہرست میں دوسرا نمبر نیدرلینڈ کا ہے جنہوں نے 33 میں سے 6 کیچز ڈراپ کیے ہیں اور ان اس میدان میں کارکردگی 85 فیصد ہے، تیسرے نمبر پر بھارت موجود ہے جس نے اپنے میچز میں 25 میں سے 19 کیچ کامیابی سے پکڑے لیکن 6 کیچز ڈراپ کیے جس کے بعد ان کی کامیابی کی شرح 81 فیصد ہے ۔
اس کے علاوہ انگلینڈ 81 فیصد کے ساتھ چوتھے، جنوبی افریقہ بھی 81 فیصد کے ساتھ پانچویں بنگلا دیش 76 فیصد کے ساتھ چھٹے،آسٹریلیا ساتویں، افغانستان آٹھویں، نیوزی لینڈ نویں اور سری لنکا دسویں نمبر پر ہے۔
آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں پاکستان کے بقیہ میچز
4 نومبر : پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ
11 نومبر : پاکستان بمقابلہ انگلینڈ
15 نومبر: سیمی فائنل
16 نومبر: سیمی فائنل
19 نومبر: فائنل