رونالڈینہو آج ایسی جگہ پہنچ گئے کہ پاکستانیوں کے چہرے خوشی سے دمک اٹھے!

Image result for ‫رونالڈینہو‬‎

اسلام آباد -پاکستان میں کھیلوں کے میدان آباد کرنے اور دنیا کو امن کا پیغام دینے کیلئے برازیل کے سٹار فٹبالر رونالڈینو اور روبرٹو کارلوس سمیت 8فٹبالر اسلام آباد پہنچ گئے ۔اس موقع پر بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئر پورٹ پرسیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے تھے۔

ذرائع  کے مطابق مشہور فٹبالر رونالڈینواور روبرٹوکالوس، رائن گگز، رابرٹ پائرز، فرانسس نکلولس اینلکا، جارج بوٹنگ، ڈیوڈ جیمز پر مشتمل 8انٹرنیشنل آئیکون کھلاڑی خصوصی طیارے کے ذریعے  پاکستان پہنچ گئے ہیں جو کراچی اور لاہور میں دو نمائشی میچز کھیلیں گے اور دنیا کو امن کا پیغام دیں گے۔کھلاڑی کچھ گھنٹے قیام کے بعد کراچی پہنچیں گے,بین الاقوامی فٹبالرزآج آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت اعلیٰ عسکری حکام سے ملاقات بھی  کریں گے۔

کھلاڑی خصوصی طیارے سے براستہ دبئی اسلام آباد پہنچے ہیں، پہلا میچ آج کراچی میں ہاکی کلب آف پاکستان میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا اتوار کو لاہور میں ہوگا۔ یہ میچز سیون اے سائیڈ ہیں، ایک ٹیم رونالڈینو کی ہوگی جبکہ دوسری کی قیادت رائن گگز کریں گے۔فٹبالرز کے پاکستان آنے کا مقصد دہشتگردی کو شکست دینا اور دنیا کو پیغام دینا ہے کہ پاکستان پر امن ملک ہے۔

پاکستان کے دورے پر آئے بین الاقوامی کھلاڑی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور اعلیٰ عسکری حکام سے ملاقات بھی کریں گے۔فٹبالرز میں برازیل کے رونالڈینو ، برطانیہ کے رائن گگز ، برازیل کے رابرٹو کارلوس، فرانس کے نکولس اینلکا، پرتگال سے تعلق رکھنے والے لوئس بو آمورٹے ، انگلینڈ کے ڈیوڈ جیمز ، فرانس کے رابرٹ پیرز اور ہالینڈ کے کھلاٹی جارج بوٹینگ شامل ہیں۔

پاکستان کی جانب سے سابق قومی کپتان عیسیٰ خان،کلیم اللہ اور سعد اللہ بھی ایکشن میں نظر آئیں گے جبکہ لیاری سے تعلق رکھنے والے عزیزاورملیر کے صدام حسین بھی میچ میں شریک ہوں گے، میچ سے قبل میڈیا بریفنگ ہوگی، بعدازاں مہمان فٹبالرزلاہور روانہ ہو جائیں گے جہاں وہ مختلف تقریبات میں شرکت اور تاریخی مقامات کی سیر کرنے کے ساتھ فورٹریس اسٹیڈیم میں اتوارکوشیڈول نمائشی میچ میں شریک ہوں گے، دوسری جانب رونالڈینو  نے اپنے پیغام میں کہاکہ وہ پاکستان پہنچ کر نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ فٹبال کھیل کر بہت خوشی محسوس کریں گے، گگس کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کھیل کو فروغ دینے میں اپنا کرداربھی شامل ہونے پر بے انتہا مسرور ہوں، ورلڈ گروپ کے تحت لیژر لیگز کے نگران سید اسحاق نے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمار مقصد پاکستان میں فٹبال کو ترقی دینا ہے، منتظمین نے جذبہ خیر سگالی کے طور پر میچ دیکھنے کیلیے لیاری کے ایک ہزار کھلاڑیوں کو مفت ٹکٹ تقسیم کیے ہیں :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *