ہم ٹرانسپیرنسی پریقین رکھتے ہیں ، خواجہ آصف کا جے آئی ٹی سے مطالبہ !

4

اسلام آباد ۔ وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ آصف نے مطالبہ کیا ہے کہ جے آئی ٹی کی جانب سے وزیر اعظم اور ان کے خاندان کی تحقیقات کی آڈیو اور ویڈیوریکارڈنگ جاری کی جائے۔ہم ٹرانسپیرنسی پریقین رکھتے ہیں،چاہتے ہیں عوام بھی ہمارااحتساب کریں۔ ہم نے آزاد عدلیہ کے لئے جنگ لڑی ہے جبکہ معزز ججز نے ہمیں گارڈ فادر کہا ، حالانکہ گاڈ فادر آزاد عدلیہ کے لئے جنگ نہیں لڑتے۔

اسلام آباد میں وفاقی وزرا کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے نے قطری شہزادے کے بیان بغیر جے آئی ٹی متوقع رپورٹ مسترد کردی ساتھ ہی انہوں نے تحقیقات کی آڈیو اور ویڈیو ریکارڈنگ بھی پبلک کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہم آزاد عدلیہ پر یقین رکھتے ہیںمگر ایک عدالت عوام کی عدالت بھی ہے۔ عوام کی عدالت سب سے بڑی ہے جس نے نوازشریف کو2باروزیراعلیٰ اور 3بار وزیر اعظم منتخب کیا۔اس لئے وزیر اعظم پاکستان ، مریم نواز شریف اور شریف خاندان سے کی جانے والی تحقیقات کوبھی عوام کے سامنے لیا جائے ۔ عوام کو حق حاصل ہے کہ وہ اس بارے میں جانیں۔ ہم عوام کے حق حاکمیت کے تحفظ کے لیے جان کی بازی لگا دیں گے۔ نوازشریف ماضی میں بھی سرخرو ہوئے اور اب بھی ہوں گے۔یہ نہ 1993 کی صورت حال ہے نہ 1999 کی صورت حال ہے ۔ غلام اسحاق ، بے نظیر بھٹو، مشرف نے بھی نوازشریف پرالزامات لگائے تھے لیکن تب بھی عوام نے انہیں سرخرو کیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل رہنما پیپلز پارٹی اور  قومی اسمبلی میں  قائد حزب اختلاف خورشید شاہ اور سینٹر اعتزا ز احسن بھی جے آئی ٹی کی کارروائی پبلک کرنے کا مطالبہ کرچکے ہیں:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *