بے نظیر بھٹو کا قاتل کون ؟ کیس میں اہم پیش رفت !

2

راولپنڈی ۔ سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کے قتل کیس میں نامزد تمام ملزمان نے اپنی صفائی کے بیانات گزشتہ روز( پیر )کوریکارڈ کرا دیے۔ بینظیر بھٹو قتل کیس میں نامزد تمام ملزمان ڈی آئی جی سعود عزیز،ایس پی خرم شہزاد،اعتزاز شاہ،شیر زمان، رفاقت، حسنین اور عبدالرشید نے اپنی صفائی کے بیانات پیر کو ریکارڈکرا دیے۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج محمد اصغر خان نے مقدمے کی سماعت موسم گرما کی چھٹیوں کے باعث21 اگست تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ تاریخ سے مقدمے کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کا فیصلہ سنا دیا ہے۔عدالت نے فریقین کو آئندہ تاریخ سے حتمی بحث شروع کرنے کے احکام بھی دیے ہیں:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *