Image result for ‫تمیم اقبال اور بیوی‬‎

ڈھاکا -بنگلا دیشی کرکٹر تمیم اقبال اور ان کے اہل خانہ پر مبینہ طور پر تیزاب سے حملہ کرنے کی کوشش کی گئی جس کے بعد وہ کاؤنٹی کرکٹ ادھوری چھوڑ کر وطن واپس آگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ میں بنگلا دیش کی جانب سے سب سے زیادہ ون ڈے رنز اسکور کرنے والے تمیم اقبال نے چند روز قبل ہی انگلش کاؤنٹی ٹیم ایسکس کو جوائن کیا تھا اور انہیں ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کمپیٹیشن میں ایسکس کی جانب سے 8 میچز کھیلنے تھے تاہم وہ صرف ایک میچ کھیلنے کے بعد ہی وطن واپس آگئے۔

بنگلا دیش کے صف اول کے انگریزی اخبار دی ڈیلی اسٹار نے ذرائع کے حوالے سے خبر دی تھی کہ تمیم اقبال لندن میں اپنی اہلیہ عائشہ صدیقہ اور ایک سالہ بیٹے کے ساتھ ڈنر کے لیے جا رہے تھے جہاں انہیں نفرت انگیز حملے کا سامنا کرنا پڑا اور مشتبہ حملہ آور نے ان پر تیزاب پھینکنے کی بھی کوشش کی۔

بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے ایک عہدے دار نے اے ایف پی کو بتایا کہ تمیم اقبال نے لندن میں اپنے اور اہل خانہ کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے بعد وطن واپسی کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ممکنہ طور پر حملہ آوروں نے تمیم اقبال کی فیملی کا پیچھا اس لیے کیا ہو گا کیوں کہ تمیم کی اہلیہ حجاب کرتی ہیں، البتہ کرکٹر کے واپس آنے کے بعد ہی مزید تفصیلات معلوم ہوسکیں گی۔

علاوہ ازیں خود تمیم اقبال نے اپنی فیملی پر تیزاب حملے کی خبر میڈیا پر آنے کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنی واپسی کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ سے ان کی واپسی ذاتی وجوہات کی بناء پر ہوئی اور اس حوالے سے میڈیا پر چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ انگلینڈ میرے پسندیدہ مقامات میں سے ایک ہے اور ایسکس کے لیے کھیلنا اعزاز کی بات ہے۔ ایسکس کاؤنٹی کلب کی جانب سے جاری بیان کہا گیا ہے کہ وہ تمیم اقبال کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں اور ان کی نجی زندگی کا احترام کیا جانا چاہیئے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *