Site icon DUNYA PAKISTAN

ورلڈکپ سیمی فائنل: نیوزی لینڈ کے خلاف بھارت کا جارحانہ آغاز

Share

آئی سی سی ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف بھارت کی بیٹنگ جاری ہے۔

کیوی کپتان نے کہا کہ ہم بھی پہلے بیٹنگ کرتے، مزید کہا کہ استعمال شدہ پچ پر میچ کھیلا جا رہا ہے، شام میں اوس پڑنے کی توقع ہے۔

خیال رہے کہ برطانوی خبر رساں ادارے ’ڈیلی میل اسپورٹس‘ کی خبر میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی معاہدے کے خلاف اپنے اسپنرز کی مدد کے لیے پچ تبدیل کی۔

ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق وانکھیڈے اسٹیڈیم میں ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل کے لیے اصل میں نامزد پچ نمبر سات استعمال ہونی تھی، جو اب تک ٹورنامنٹ میں استعمال نہیں ہوئی ہے۔

میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

بھارت: روہت شرما (کپتان)، شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس ائیر، کے ایل راہُل، سوریاکمار یادیو، رویندرا جدیجا، محمد شامی، جسپریت بمراہ، کلدیپ یادیو، محمد سراج۔

نیوزی لینڈ: کین ولیمسن (کپتان)، ٹام لیتھم، ڈیون کونوے، راچن رویندرا، ڈیرل مچل، گلین فلپس، جیمز نیشم، مچل سینٹنر، لوکی فرگوسن، ٹم ساؤدھی، ٹرینٹ بولٹ

https://twitter.com/ESPNcricinfo/status/1724700806971359565?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1724700806971359565%7Ctwgr%5Ed26a2183d7d0a40e7e53e1e2a5513456bb9d6e30%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.dawnnews.tv%2Fnews%2F1216327

Exit mobile version