Site icon DUNYA PAKISTAN

ورلڈ کپ سیمی فائنل: بارش کے باعث کھیل روک دیا گیا، آسٹریلیا کےخلاف جنوبی افریقہ کے 24 پر 4 آؤٹ

Share

آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ بارش کے باعث روک دیا گیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میگا ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل کولکتہ کے ایڈن گارڈن اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے، جہاں جنوبی افریقہ کے کپتان ٹمبا باووما کی جانب سے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ زیادہ بہتر ثابت ہوتا دکھائی نہیں دے رہا۔

پروٹیز کی جانب سے میدان میں اترنے والے اوپنر باووما صفر پر ہلے ہی اوور میں مچل اسٹارک کا شکار بنے، ان فارم بیٹر کوئنٹن ڈی کوک بھی اونچا شارٹ کھیلنے کی کوشش میں ہیزل ووڈ کی باؤلنگ پر پیٹ کمنز کو کیچ دے بیٹھے، وہ صرف 3 رنز بنا سکے۔

آسٹریلوی بالرز نے ابتدائی اوورز میں شاندار گیند بازی کا سلسلہ جاری رکھا اور 10 اوور میں محض 18 رنز دیے اور 2 کھلاڑیوں کو بھی آؤٹ کیا۔

آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کا کہنا تھا کہ اگر وہ ٹاس جیت جاتے تو وہ بھی پہلے بیٹنگ کرتے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے محمد شامی کی تباہ کن باؤلنگ کے ساتھ ساتھ ویرات کوہلی اور شریاس آئیر کی سنچریوں کی بدولت نیوزی لینڈ کو 70 رنز سے شکست دے کر ورلڈ کپ فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا تھا۔

جنوبی افریقہ: ٹیمبا باووما (کپتان)، ایڈن مرکرم، کوئنٹن ڈی کوک، راسی وین ڈر ڈوسن، ہینرک کلاسن، ڈیوڈ ملر، مارکو جینسن، کگیسو ربادا، کیشپ مہاراج، تبریز شمسی، جیرالڈ کوئٹزی

آسٹریلیا: پیٹ کمنز (کپتان)، ٹریوس ہیڈ، ڈیوڈ وارنر، مچل مارش، مارنس لبوشین، جوش انگلس، اسٹیون اسمتھ، مچل اسٹارک، ایڈم زمپا، جوش ہیزل ووڈ، مارکس اسٹوئنس

Exit mobile version