شور شرابے سے تنگ لوگوں کے لیے جادوئی کھڑکی متعارف

windowکمرے کے باہر شور کرتے بچوں یا ہمسایوں کے بے وقت بلند آواز میں موسیقی سننے کے مسائل کےحل کے لیے ایسی کھڑکی ایجاد کرلی گئی ہے جو شور کو تو اندر آنے سے روکے گی مگر تازہ ہوا کو بلا روک ٹوک اندر آنے دے گی۔
اس کھڑکی میں چھوٹے چھوٹے متعدد بلاک نصب ہیں جن کا سائز 150x150x40 ملی میٹر ہے اور ان کے درمیان میں 20 یا 50 ملی میٹر قطر کا سوراخ ہوتا ہے۔ ہر بلاک ایک ساﺅنڈ ریزوننس چیمبر کا کام کرتا ہے۔ جب آواز کی لہریں اس میں داخل ہوتی ہیں تو ریزوننس (گمک) کے اصول کے مطابق چیمبر میں گھومتے ہوئے ایک دوسرے کو کینسل کردکتی ہیں اور یوں دوسری طرف کوئی آزاد سنائی نہیں دیتی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *