کرنل حبیب اغوا کیس میں بھارت کا حیران کن جواب آگیا!

Image result for ‫کرنل حبیب اغوا‬‎

اسلام آباد -پاکستان کے کرنل (ر) حبیب جن کے بارے میں کہا گیا تھا کہ بھارتی اغواء کار انہیں اغوا کرکے لے گئے ہیں، حکومت پاکستان نے اب باضابطہ طور پر بھارتی حکومت سے کرنل(ر) حبیب کی بازیابی کے لیے رابطہ کیا ہے اور کرنل (ر) حبیب کے اغواء میں ملوث مبینہ بھارتی افراد کے خلاف کارروائی کرنے کی استدعا کی گئی ہے، اس کے جواب میں بھارتی حکومت نے پاکستان کی درخواست کورد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرنل (ر) حبیب کے اغواء کرنے والوں نے جو بھارتی ٹیلی فون نمبرز استعمال کئے وہ جعلی ہیں۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پاکستانی وزارت خارجہ نے کرنل (ر) حبیب کی بازیابی کے لیے بھارتی حکومت کو ایک لیٹر لکھا ، جس میں بھارتی حکومت سے کہا گیا کہ کرنل (ر) حبیب کے اغواء میں بھارتی باشندے ملوث ہیں کیونکہ انہیں بھارتی نمبرز سے فون کرکے نیپال بلایا گیا اور وہاں سے انہیں اغواء کر لیا گیا، اس لیے اب بھارتی حکومت کرنل(ر) حبیب کی بازیابی کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ اس کے جواب میں بھارتی حکومت نے اپنا موقف یہ پیش کیا کہ کرنل(ر) حبیب کے اغواء میں کسی بھارتی باشندے کا کردار نہیں ہے۔ حکومت پاکستان کی طرف سے ہمیں جو نمبرز دیے گئے ہیں وہ جعلی نمبر ہیں۔ یہ وضاحت ضروری ہے کہ پاکستانی حکومت کی جانب سے کرنل(ر) حبیب کی بازیابی کے لیے بھارتی حکومت سے یہ پہلا باضابطہ رابطہ ہے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *