رام مندر کی تعمیر کے لئے ایودھیا مارچ ناکام، سینکڑوں ہندو گرفتار

moonبھارت کی ریاست اترپردیش میں بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر کے لئے ایودھیا کی طرف مارچ کرنیوالے 500سے زائد انتہاپسند ہندوؤں کو گرفتار کرلیا گیا۔ وشواہندوپریشد کے رہنماؤں نے گزشتہ ہفتے ایودھیا مارچ کا اعلان کیا تھا جس پر حکومت نے ممکنہ فسادات کے پیش نظرمجوزہ مارچ پر پابندی عائد کررکھی تھی۔ اس موقع پر ایودھیا میں دکانیں بند اور لوگ خوف کے مارے گھروں میں محصور ہوکررہ گئے ۔ 16ویں صدی میں تعمیر کردہ بابری مسجد کو ہندوانتہاپسندوں نے 1992 میں شہید کردیا تھا جبکہ اس دوران فسادات میں 2000 سے زائد لوگ مارے گئے جن میں اکثریت مسلمانوں کی تھی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *