میرے تین بیٹے ہیں اور انہیں سب کچھ معلوم ہے، متھیرا
اداکارہ متھیرا نے اپنے اکیلی ماں کے کردار پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے تین بیٹے ہیں اور وہ ان کی بہترین پرورش کررہی ہیں، ’میرے بیٹوں کو سب کچھ معلوم ہے، وہ جانتے ہیں کہ میری زندگی میں کیا چل رہا ہے۔‘
خیال رہے کہ متھیرا 2004 میں افریقی ملک زمبابوے سے پاکستان آئی تھیں، ان کی پیدائش اور پرورش زمبابوے میں ہی ہوئی تھی، ان کے والد زمبابوے کے اچھے اور نامور سیاستدان ہیں۔
جب وہ پاکستان آئیں تو انہوں نے ٹی وی کے انٹرٹینمنٹ شوز سے میزبانی کا آغاز کیا۔
بعد ازاں انہوں نے ماڈلنگ شروع کی اور اگست 2014 میں انہوں نے پنجابی گلوکار کار فلنٹ جے سے شادی کی تھی، تاہم چار سال بعد 2018 میں ان کی طلاق ہوگئی تھی۔
حال ہی میں متھیرا نے ایف ایچ ایم کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے بیٹوں کی پرورش میں اکیلی ماں کے کردار اور دیگر موضوعات سے متعلق کھل کر گفتگو کی۔
پوڈکاسٹ کے شروع میں انہوں نے بتایا کہ وہ زندگی میں جن مسائل کا سامنا کر چکی ہیں اسے دہرانا پسند نہیں کرتیں، انہوں نے کہا کہ ’جب وہ زمبابوے سے پاکستان آئیں تو انہیں صرف انگریزی آتی تھی، پڑھی لکھی نہ ہونے کی وجہ سے انہوں نے سیلز گرل نوکری شروع کی۔‘
بچوں کی پرورش میں اکیلی ماں کے کردار کے حوالے سے بات کرتے ہوئے متھیرا نے کہا کہ ’انسان کا مضبوط ہونا بھی خطرناک ہے، آپ کے پاس دوسرا راستہ نہیں ہوتا، میں ہر انسان کے دکھ میں شریک ہوتی ہوں لیکن جب میں روتی ہوں تو میرے ساتھ کوئی نہیں ہوتا، اسی وجہ سے میں خدا کے قریب ہونے کی کوشش کرتی ہوں۔‘
https://www.instagram.com/p/CuNKa2yrwAm/embed/captioned/?cr=1&v=13&wp=540&rd=https%3A%2F%2Fwww.dawnnews.tv&rp=%2Fnews%2F1216583%2F#%7B%22ci%22%3A0%2C%22os%22%3A1524.3999999761581%2C%22ls%22%3A748.8999999761581%2C%22le%22%3A1047.7999999523163%7D
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ’میرے تین بیٹے ہیں، ہمیشہ کہتی ہوں کہ لڑکوں کو زیادہ اچھی تربیت دینی چاہیے، میرے بیٹوں کو سب کچھ معلوم ہے، انہیں خواتین کے ماہواری کے بارے بھی معلوم ہے، وہ جانتے ہیں کہ میری زندگی میں کیا چل رہا ہے، وہ مجھے روتا اور نماز پڑھتے ہوئے بھی دیکھتے ہیں۔‘
متھیرا کا کہنا تھا کہ ’بچوں پر زبردستی نہیں کرنی چاہیے، انہیں اچھی تربیت دینی چاہیے، ان کے اندر احساس پیدا کریں، انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ گھر کے اخراجات کہاں جارہے اور کہاں سے آرہے ہیں، کچھ والدین قرضہ لے لیتے ہیں لیکن بچوں سے خفیہ رکھتے ہیں، یہ غلط ہے، بچوں کو نہیں پتہ چلے گا کہ والدین کس درد سے گزر رہے ہیں، انہیں اصلیت بتانی چاہیے تاکہ ان کے اندر احساس پیدا ہو۔‘
اداکارہ نے کہا کہ ’جب میں روتی ہوں تو میرے ساتھ خدا ہوتا ہے، میں پرفیکٹ مسلمان نہیں ہوں، میں نے اپنی زندگی میں بہت سارے گناہ کیے ہیں، مجھے معلوم ہے کہ میں جہنم میں جاؤں گی لیکن میں ہمیشہ بہتر انسان بننے کی کوشش کرتی ہوں، میں لوگوں کے ساتھ اچھا برتاؤ اس لیے کرتی ہوں کیونکہ جو اچھائی مجھے نہیں ملی وہ میں دوسروں کو دینا چاہتی ہوں۔‘
اسی دوران ان کا کہنا تھا کہ ’میں اپنی سرجریز، لِپ فلرز کے بارے میں کھلے عام اس لیے بات کرتی ہوں کیونکہ میں لڑکیوں کو صحیح طریقے بتانا چاہتی ہوں کہ کیا غلط ہے اور کیا ٹھیک ہے‘۔
متھیرا نے مزید کہا کہ ’پاکستان میں جو لوگ اچھا کام کرتے ہیں وہ جنت میں جانے کے لیے کرتے ہیں، جنت اور جہنم بعد کی چیزیں ہیں، اپنے سامنے والے انسان کے چہرے میں خوشی لانے کے لیے کام کریں‘۔
اداکارہ نے پوڈکاسٹ کے دوران کہا کہ وہ ایک زمانے میں شدت سے محبت چاہتی تھیں، چونکہ مجھے اس کا کوئی تجربہ نہیں تھا اس لیے جو موقع ملتا میں اسے جانے نہیں دیتی تھی جس کی وجہ سے بہت زیادہ دھوکے بھی کھائے، تب مجھے احساس ہوا کہ میں خود سے پیار نہیں کرتی۔
انہوں نے سرجریز اور کپ فلرز پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جب انہیں لوگوں سے دھوکے ملنا شروع ہوئے تو انہیں احساس ہوا کہ ان کا چہرہ خوبصورت نہیں ہے، اسی وجہ سے انہوں نے لِپ فلرز کروائے۔
متھیرا نے بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کے اسلام قبول کرنے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ مذہب کے نام پر ڈراما کررہی ہیں،’ میں کبھی نماز پڑھتے ہوئے تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ نہیں کرتی، لوگ سمجھتے ہیں کہ اگر سوشل میڈیا پر نماز پڑھنے کی تصویر نہیں لگائیں گے تو ثوات نہیں ملےگا، مذہب بہت نجی ہے۔’
ان کا کہنا تھا کہ اب ہر ایک چیز ٹرینڈ بن چکی ہے، لوگ عمرے پر جاکر بھی تصاویر لے رہے ہوتے ہیں، عمرہ پر جانے یا نماز پڑھتے وقت موبائل فون ہمیشہ دور رکھنا چاہیے، مذہب کو اپنے سوشل میڈیا لائکس کے لیے استعمال مت کریں۔’
مئی 2022 میں راکھی ساونت نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے اسلام قبول کرکے عادل درانی نامی بھارتی مسلمان اداکار سے شادی کرلی تاہم دونوں کے درمیان اختلافات سامنے آنے کے بعد طلاق ہوگئی تھی۔
بعدازاں انہوں نے جولائی 2023 میں عمرے کی سعادت حاصل کی تھی جہاں اپنے سابق شوہر عادل درانی کی بے وفائی کا شکوہ کرتے ہوئے کعبہ شریف کے سامنے روتی دکھائی دی تھیں۔
https://www.instagram.com/p/Ctwqz0WMaHo/embed/captioned/?cr=1&v=13&wp=540&rd=https%3A%2F%2Fwww.dawnnews.tv&rp=%2Fnews%2F1216583%2F#%7B%22ci%22%3A1%2C%22os%22%3A1531%2C%22ls%22%3A748.8999999761581%2C%22le%22%3A1047.7999999523163%7D