لاہور لائیکورٹ نے وزیراعلیٰ کی نااہلی کیلئے تحریک انصاف کی درخواست خارج کردی

4

لاہور ۔ لاہور لائیکورٹ نے وزیراعلیٰ شہباز شریف کی نااہلی کیلئے تحریک انصاف کی درخواست خارج کردی اور کہا ہے کہ درخواست گزار کو رکن اسمبلی کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کرنا چاہئے، عدالت نے پی ٹی آئی کی وزیراعلیٰ شہباز شریف کی نااہل کیلئے دائر درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا اوردرخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی۔درخواست تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔قبل ازیں پی ٹی آئی کے وکیل بابر اعوان نے دلائل دیتے ہوئے کہا تھا شہباز شریف نے بطور وزیر اعلیٰ خدمات انجام دیں اور اس کے ساتھ ساتھ وہ اپنے کاروبار سے بھی منسلک رہے ، اس کے علاوہ انہوں نے نواز شریف کو6 ارب روپے کے تحفے دیئے ، اور خاندانی شوگر ملز کیلئے اثر و رسوخ استعمال کیا ، جے آئی ٹی رپورٹ میں ان کے اثاثے آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے ، شہباز شریف نے 34 ملین ڈالر کے اثاثے ظاہر نہیں کئے جس کی وجہ سے وہ عہدے پر رہنے کا جواز کھو بیٹھے ہیں ،بابر اعوان کا کہنا تھا عوامی عہدہ اور کاروبار ایک ساتھ نہیں چل سکتے ، وزیر اعلیٰ نے آئین کی خلاف ورزی کی ، وہ آئین کی شق 62،63 پر پورا نہیں اترتے۔ بابر اعوان نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ نے اپنے بیان میں 6 ارب روپے کی منی ٹریل کا ذکر تک نہیں کیا ، اس لئے انہیں عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا جائے:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *