امریکہ میں تشدد اور اس کی میراث سے متعلق نئی رپورٹ شائع

Mideast Egypt Equal Justice Initiativeکی جانب سے شائع کردہ ایک نئی رپورٹ کے مطابق، خانہ جنگی کے اختتام سے لے کر دوسری جنگ عظیم تک کے درمیانی عرصے میں، جنوبی امریکہ میں تقریباً 4000سیاہ فاموں کی شدید مارپیٹ کی گئی اور انہیں اذیتناک مراحل سے گزارا گیا۔
’’امریکہ میں مارپیٹ بمقابلہ نسلی دہشتگردی کا ترکہ‘‘ نامی یہ رپورٹ کہتی ہے کہ امریکہ کی 12جنوبی ریاستوں میں نسلی دہشتگردی کا شکار ہونے والوں کی اصل تعدادپہلے سے معلوم اعدادوشمار سے 20فیصدزیادہ ہے۔
غیرمنفعت بخش ادارے Equal Justice Initiative کے ڈائریکٹر برائن سٹیونسن کہتے ہیں کہ’’مارپیٹ نسلی بنیادوں پر کی جانے والی دہشتگردی کے نظام کا ایک حصہ تھی۔ یہ دہشتگردی کسی قوم کومغلوب کرنے کی غرض سے کی جاتی تھی۔‘‘

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *