ویٹی کن: پوپ فرانسس پر قاتلانہ حملے کی افواہ

ویٹی کن کے سرکاری ترجمان فیڈرِکو لومبارڈی نے گزشتہ روز صحافیوں کو بتایاکہ فلپائن کے دورے کے دوران پوپ فرانسس پر قاتلانہv2police حملوں کے امکان کی افواہ کی تصدیق نہیں ہو سکی۔
ترجمان نے اس بارے میں اپنے مفصل بیان میں کہا، ’’گزشتہ چند دنوں سے اس مفروضے کے متعلق بہت بات ہو رہی تھی کہ فلپائن کے دورے کے دوران پوپ پر قاتلانہ حملے کا امکان ہے۔ مگر کارڈینل ٹینگل، جن کے ذرائع نہایت باوثوق ہیں، نے کہا ہے کہ یہ اطلاع ناقابل بھروسہ ہے۔‘‘
گزشتہ روز فلپائن کے میڈیا نے رپورٹ دی تھی کہ القاعدہ سے متعلق ایک آدمی نے پوپ کے قافلے کے راستے پر ایک بم رکھ دیا ہے تاکہ اس کو پھاڑا جا سکے لیکن پولیس نے بروقت اس منصوبے کا سراغ لگانا شروع کر دیا اور قافلے کے راستے سے متعلق محتاط ہو گئی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *