رحمٰن ملک کا ایسا انکشاف کہ آپ یقین نہیں کریں گے !

1

اسلام آباد ۔ سابق وزیر داخلہ اور  پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما  سینیٹر رحمن ملک نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہاں میں ’’شاطر ‘‘ ہوں ،اگر میں شاطر نہ ہوتا تو ایف آئی اے میں انوسٹی گیٹر اور بڑے بڑے کیسوں میں تحقیقاتی افسر کیسے مقرر ہو سکتا تھا ، مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی )نے میری رپورٹ کو بوگس نہیں مستند قرار دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق سینیٹر رحمن ملک کا کہنا تھا کہ  میں نے جے آئی ٹی کو وہ تمام معلومات دیں جو ان کے پاس پہلے نہیں تھیں ، دواضافی معلومات بھی دیں۔انہوں نے کہاکہ جے آئی ٹی رپورٹ نے میری تحقیق  کو مستند قراردیا ہے، لیکن پھر جے آئی ٹی نے کہا کہ رحمن ملک نے جھوٹ بولا اس پر دلی افسوس ہوا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے شاطر کہا گیا، مانتا ہوں میں شاطر ہوں، اگر شاطر نہ ہوتا تو انویسٹگیٹر کیسے ہوتا؟۔ رحمن ملک نے کہا کہ وضاحت دے چکا ہوں اب اس کے بعد کسی نے کچھ کہا تو وقت پڑنے پر سپریم کورٹ جاسکتا ہوں اور ہتک عزت کا دعویٰ بھی کر سکتا ہوں۔ رحمن ملک نے سپریم کورٹ کے :فیصلے سے متعلق کہا کہ ایک نہیں کئی نا اہلیاں دیکھ رہا ہوں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *