اسرئیل کا سفارتکار قاتلانہ حملے میں شدید زخمی!

عمان -اردن میں اسرائیلی سفارتکار کو قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہونے پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، حملہ آور سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے ہلا ک ہو گیا۔  اردن میڈیا کے مطابق اسرائیل کے اردن میںواقع سفارتخانے میں سفارتکار کو مقامی شخص نے اس وقت حملے کا نشانہ بنا یا جب وہ تقریب میں شریک ہو رہے تھے تاہم چاقو کے وار سے سفارتکار شدید زخمی ہوئے اور سیکیورٹی فورسز کی موقع پر فائزنگ کے باعث حملہ آور ہلاک ہوگیا۔
یاد رہے کہ دو روز قبل ترکی کے دارلحکومت انقرہ میں بھی اسرائیلی سفارتخانے پرحملے کی کوشش کی گئی تھی جسے فورسز نے فوری طور پر ٹانگ میں گولی مار کر گرفتار کر لیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے اپنے سفارتکاروں کوعرب ممالک میں خصوصی طور پر سیکیورٹی ساتھ رکھنے، عوامی مقامات پر جانے سے گریز کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے سفر کو بھی انتہائی محدود رکھنے کی ہدایات ہوتی ہیں :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *