اس تصویر میں کتنے ٹرائی اینگل ہیں؟

— فوٹو بشکریہ quora.com

دیکھنے میں انتہائی آسان اس پہیلی نے ہزاروں انٹرنیٹ صارفین کو ناکوں چنے چبوا دیئے ہیں۔ اس ڈرائنگ کو quora نامی سائٹ پر پوسٹ کیا گیا تھا جس کے بعد سے اسے فیس بک پر لاکھوں بار شیئر کیا جاچکا ہے۔

جیسا آپ دیکھ سکتے ہیں کہ اس خاکے میں ٹرائی اینگل یا تکونوں پر مشتمل ڈرائنگ بنی ہوئی ہے۔ بس آپ کو بتانا ہے کہ اس تصویر میں کتنے ٹرائی اینگل ہے اور بس؟

سننے میں آسان مگر جواب دینے میں انتہائی مشکل اس سوال کا جواب 4 سے 44 کے درمیان چھپا ہوا ہے۔ تو کیا آپ اس کے درست جواب کا تعین کرسکے؟

اگر نہیں تو نیچے اس کا جواب تصویر کی شکل میں موجود ہے۔

تاہم ویسے اس کا درست جواب 25 ہے، جن میں سے چوبیس تو ٹرائی اینگل میں ہی چھپے ہیں جبکہ ایک آرٹسٹ کے دستخط میں موجود ہے۔ ایک ریاضی دان نے اس کاکے کا آسان ڈایا گرام بنا کر درست جواب تک پہنچنے میں مدد دی، تاہم پھر بھی سو میں سے بمشکل ایک شخص ہی درست جواب دے پاتا ہے۔ تو کیا آپ تصویر دیکھے بغیر درست جواب جاننے میں کامیاب ہوگئے تھے؟ نیچے کمنٹس میں بتانا مت :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *