Site icon DUNYA PAKISTAN

سونے کی قیمتوں میں کمی، فی تولہ 2 لاکھ 18 ہزار روپے کا ہوگیا

Share

ملک بھر میں سونے قیمتوں میں کمی ہوگئی، آج فی تولہ 500 روپے تنزلی کے بعد 2 لاکھ 18 ہزار روپےکا ہو گیا۔

رپورٹ کے مطابق آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کی کمی ہوئی ہے ، جس کے بعد یہ 2 لاکھ 18 ہزار روپے پر آگئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کا اضافہ ہوا تھا، جبکہ فی 10 گرام قیمت 771 روپے اضافے سے ایک لاکھ 87 ہزار 328 روپے تھی۔

Exit mobile version