عمر بڑھنے کی رفتار آہستہ کرنے والی چاکلیٹ تیار

برطانیہ کی کیمبرج یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے ایک ایسی چاکلیٹ تیار کی ہے جس کو کھانے کے بعد آپ کی عمر کے بڑھنے کا عمل نہchocklate.001 صرف کم ہوجائے گا بلکہ انسان کے چہرے پر پڑنے والی جھریاں بھی ختم ہوجائیں گی۔ سائنسدانوں کا اس چاکلیٹ کے متعلق دعویٰ ہے کہ اس کے استعمال سے انسان کے چہرے پر چھائی جُھریوں کا خاتمہ ہوجائے گا اور 50 سے 60 سالہ انسان کی جلد 20 سالہ نوجوان شخص کی طرح تروتازہ اور توانا نظر آئی گی۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس چاکلیٹ کا تجربہ 50 سے 60 سال کی عمر کے لوگوں پر کیا اور اس نتیجے پر پہنچے کہ ان کی جلد 20 سے 30 سال کی عمر کے افراد کی طرح جوان ہوگئی، اس چاکلیٹ کو استعمال کرنے والے افراد کا بھی کہنا ہے کہ اس چاکلیٹ کے استعمال سے ان کی جلد پر بہتر اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *