ملک ریاض کا فلم’’جلیبی‘‘ دیکھنے والوں کوسونا دینے کا اعلان

jalibeeفلم جلیبی بیس مارچ کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی، فلم کو میڈ ان پاکستان پروجیکٹ کے تحت ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، بحریہ ٹاو¿ن کے سربراہ ملک ریاض بھی میڈ ان پاکستان پروجیکٹ کا حصہ بن گئے ہیں۔ایکشن ، سسپنس اور کامیڈی کا شاہکار فلم جلیبی جیسے میڈان پاکستان پروجیکٹ کے تحت ریلیز کیا جارہا ہے، فلمی دنیا میں فلمز معیاری فلمیں لارہا ہے۔بحریہ ٹاو¿ن کے سربراہ ملک ریاض نے سنیما گھروں کی بحالی کے لئے منفرد پیشکش کردی ہے کہ جو بھی فلم جلیبی دیکھنے جائے گا اسے ٹکٹ کی رقم کے حساب سے سونا ملے گا۔سنیما گھروں کو پھر سے آباد کرنے کی اس کوشش میں ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات حصہ ہیں۔ میڈ ان پاکستان پروجیکٹ کا حصہ بننے والے ملک ریاض پرامید ہیں کہ فلم جلیبی سے پاکستان میں فلم کے نئے دور کی ابتداءہے۔سربراہ بحریہ ٹاو¿ن کا پاکستانی فلم بینوں کے نام پیغام ہے کہ فلم ضرور دیکھیں اور اعلان کیا ہے کہ بحریہ ٹاو¿ن کے سینما گھروں سے ٹکٹ لینے والوں کو جیولری ملےگی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *