Site icon DUNYA PAKISTAN

حوثی گروپ دوبارہ دہشت گرد تنظیموں کی امریکی فہرست میں شامل

Share

بحیرہ احمر میں جہازوں پر حملوں کے بعد امریکا نے حوثی گروپ کو دوبارہ دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرلیا۔

عالمی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے یہ اقدام بحیرہ احمر میں مسلسل حملوں اور خطرات کے باعث کیا گیا ہے، اس کے علاوہ اقدام کا مقصد حوثی گروپ کو ہتھیاروں اور مالی امداد کی فراہمی سے بھی روکنا ہے، حوثی گروپ بحیرہ احمر، خلیج عدن میں حملے روک دے تو فیصلے کو بدلا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب حوثی گروپ نے ردعمل میں کہا ہے کہ امریکی اقدام کے باوجود اسرائیل جانے والے جہازوں پر حملے جاری رہیں گے، امریکا کا انہیں دہشت گرد قرار دینا ان کی کارروائیوں پر اثرانداز نہیں ہوگا۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے دوہزار اکیس میں حوثی گروپ کو دہشت گردوں کی فہرست سے نکال دیا تھا۔

Exit mobile version