ایک کروڑ غیرتصدیق شدہ سمز بلاک

simپاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے پاکستان بھرمیں غیر تصدیق شدہ ایک کروڑ سے زائد سمز بلاک کردی ہیں۔
پی ٹی اے حکام نے غیرتصدیق شدہ سموں کی بائیومیٹرک تصدیق کے لیے صارفین کو ایک موقع اور فراہم کرتے ہوئے انہیں 13 اپریل تک کی مہلت دیدی ہے۔پی ٹی اے کے مطابق 14 اپریل سے تمام غیر تصدیق شدہ سمز بند کردی جائیں گی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں چیئرمین پی ٹی اے ڈاکٹر اسماعیل شاہ نے کہا کہ غیر تصدیق شدہ سموں کی تصدیق کے لیے مزید مہلت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
چیئرمین پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مقامی موبائل نمبرجاری رکھنے کی درخواست کی ہے، جس کی وجہ سے مذکورہ فیصلہ کیا گیا۔انھوں نے کہا کہ صارفین کو ایس ایم ایس کے ذریعے سمز کی رجسٹریشن کے لیے کہا جائے گا اورصارفین کو چاہیے کہ ایس ایم ایس ملتے ہی سم رجسٹریشن کروالیں۔چیئرمین پی ٹی اے نے مزید کہا کہ تمام سمیں آج رات بارہ بجے بند نہیں ہوں گی اور سموں کی تصدیق کے لیے دوسرا مرحلہ دو سے تین ہفتے تک جاری رہے گا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *