انسانیت کی سب سے بڑی ناکامی

hawkingمعروف ماہر عمرانیات پروفیسر سٹیفن ہاکنگ نے کہا ہے کہ جنگیں نسل انسانی کی سب سے بڑی ناکامی اور زوال ہیں اور یہ ’’ہم سب کی تباہی کی اطلاع‘‘ ہیں۔ یہ لوگوں کو مزید ظالم بننے پر راغب کرتی ہیں۔
لندن کے سائنس میوزیم میں خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ہاکنگ نے کہا کہ وہ دنیا پر یہ واضح کر دینا ضروری سمجھتے ہیں کہ یہ جنگیں اور تشدد کسی ایک کو کامیاب یا کسی دوسرے کو ناکام نہیں کر رہیں بلکہ یہ مجموعی طور پر انسانیت کو ناکام اور زوال آمادہ کر رہی ہیں۔ انہوں نے اس خدشے کا اظہار بھی کیا کہ یہ جنگیں اس قدر بے چینی پھیلا رہے ہیں کہ ایک بڑی عالمی جنگ کی شروعات کا امکان بڑھنے لگا ہے، جو کہ ممکنہ طور پر ’’ہماری تہذیب اور نسل انسانی کو ختم کر دے گی۔‘‘

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *