گندے لطیفے پرریحام خان کا حیران کن ردعمل!

اسلام آباد -چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان ایک ’ گندے لطیفے‘ پر پھٹ پڑیں، سوشل میڈیا پر کھری کھری سنادیں۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی رہنما زرتاج گل کے نام پر بنائے گئے جعلی اکاﺅنٹ سے کسی نے ایک ٹویٹ کیا اور لکھا کہ ” اگر جاوید ہاشمی اور عائشہ گلالئی کی شادی کردی جائے تو بیٹا سلیم صافی، جاوید چوہدری اور بیٹیاں ریحام خان اور مریم نواز جیسی پیدا ہوں گی“۔ بظاہر تو یہ کسی شخص کی جانب سے لطیفے کے طور پر ہی پیش کیا گیا تھا تاہم جن لوگوں کو اس میں نشانہ بنایا گیا ان کو اور ان کے فالورز کو اس ایک ٹویٹ کی وجہ سے کافی ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
یہ ٹویٹ سامنے آنے پر ریحام خان نے اکاﺅنٹ کی تصدیق کیے بغیر ہی اس پر رد عمل دے دیا اور کہا ” عورتوں کے خلاف نفرت اور انہیں ہراساں کرنے کے واقعات میں اضافے کی اصل وجہ دوسری خواتین ہی ہیں، اسی لیے ہمیں ایسی خواتین کی ضرورت ہے جو بہتر طریقے سے ہماری نمائندگی کر سکیں“۔

ریحام خان کا رد عمل آنے کے بعد بعض سوشل میڈیا صارفین نے ریحام خان کی توجہ اکاﺅنٹ کی کریڈیبلٹی کی طرف دلائی اور انہیں بتایا کہ یہ زرتاج گل کے نام سے منسوب جعلی اکاﺅنٹ ہے ۔ اس بات کا پتا چلتے ہی ریحام خان نے فوری طور پر کسی تردد کا مظاہرہ کیے بغیر اپنی ٹویٹ ڈیلیٹ کردی :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *