کلثوم نواز نے شہباز شریف کا پتا کاٹ دیا،اعتزاز احسن

eitzaz

لاہور: پیپلز پارٹی کے سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ میاں شہباز شریف کا پتا کلثوم نواز نے کاٹ دیا ہے اس لیے وہ وزیر اعظم نہیں بنے ، نئے وزیر اعظم کی تمام کابینہ ہی مریم نواز نے بنائی ہے، عائشہ احد کو انصاف ملنا چاہئے جبکہ عائشہ گلالئی کے الزامات تسلیم کرنا مشکل ہے-بیرسٹر عامر، علی احسن اور اسلم گِل کے ہمراہ پارٹی کے دیرینہ جیالے نو رتن علی کی رسم چہلم میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ عمران خان کی سیاست دیکھ کر بلاول بھٹو کی آئندہ عام انتخابات میں کامیابی کی پیش گوئی صحیح ثابت ہوسکتی ہے ۔ ن لیگ بہت سخت دور سے گزر رہی ہے ، ان کا سنبھلنا مشکل نظر آرہا ہے ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *