آئین کے آرٹیکل 62، 63 کے لیے تمام جماعتوں سے رابطہ کروں گا، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

Image result for ‫شاہد خاقان عباسی‬‎

اسلام آباد -وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 میں تبدیلی کے لیے تمام جماعتوں سے رابطہ کروں گا، وزیراعظم کی کہی بات غلط نکل آئے تو نااہل کردو، یہ درست نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق شاہد خاقان عباسی کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ میرا وزیراعظم نواز شریف ہی ہیں، بیٹے کی کمپنی سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کرنے جیسی باتیں ناموزوں ہیں جب کہ آئین کے آرٹیکل 63،62 میں تبدیلی کے لیے تمام جماعتوں سے رابطہ کروں گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فاٹا کے عوام کے حقوق کے لیے مکمل اتفاق رائے ضروری ہے اور جب تک پارٹی کہے گی وزارت عظمیٰ کی ذمہ داریاں ادا کروں گا۔

شاہد خاقان کامزید کہنا تھا کہ پوری دنیانے ماناہے ایل این جی منصوبہ پاکستان نے کامیابی سے لگایاہے، بھارت ہویاافغانستان برابری کی سطح پربات چیت ہوگی جبکہ پاکستان کے حقوق کاسوداکیے بغیربھارت ،افغانستان سے بات ہوگی۔ ایم کیوایم کی سپورٹ سودے بازی کانتیجہ نہیں، سیاسی رہنماؤں کوتحفظ فراہم کرنا حکومت کافرض ہے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *