مریم نواز شریف سے درخواست

hafiz safwan
دخترِ ملت محترمہ مریم نواز شریف سے درخواست ہے کہ اپنے ابو جان کو درجِ ذیل باتیں عرض کر دیں کہ آج لاہور کے لیے روانہ ہونے سے قبل اپنے ساتھ جانے والوں سے ضرور کہہ دیں:
۱: سرکاری گاڑی پر کوئی شخص  ساتھ نہ جائے۔
۲: جو ملازمین ساتھ جا رہے ہیں وہ اپنے دفاتر سے چھٹی منظور کروانے کے بعد ساتھ چلیں۔
۳: ہر سواری والا راستے میں آنے والے ہر ٹال پلازہ پر ٹال ٹیکس دے۔
۴: کوئی شخص کسی قسم کا اسلحہ، لائسنس یافتہ ہو یا ممنوعہ بور، ساتھ نہ رکھے۔
۵: ساتھ چلنے والے لوگ اس بات کو یقینی بنائیں کہ کہیں ٹریفک جام نہیں ہوگا۔ ہر جگہ پر چند لوگ رضاکارانہ طور پر ٹریفک کی ذمہ داری سنبھالیں اور ہر حال میں ٹریفک کے لیے کم سے کم ایک لین خالی رکھنے کا انتظام کریں۔
۶: اشتعال دلانے، توڑ پھوڑ کرانے اور بدامنی پھیلانے والے عناصر سے چوکنا رہیں اور کسی ناخوشگوار صورتِ حال میں قانون کو ہاتھ میں نہ لیں بلکہ امن و امان قائم رکھنے کے ذمہ دار اداروں کے اہلکاروں کا ساتھ دیں۔
۷: جہاں کہیں رکنا ہو اور تقریر کرنی ہو وہاں سرکاری بجلی استعمال نہ کریں بلکہ پرائیویٹ جنریٹر کی بجلی خرید استعمال کریں۔
۸: نمازوں کے اوقات کا خیال رکھیں۔
۹: مریضوں اور ضعیفوں کا خیال رکھیں کہ انھیں ہجوم کی وجہ سے تکلیف نہ ہو۔
۱۰: سرکاری اور ذاتی املاک امانت ہیں۔ انھیں کسی قسم کا نقصان پہنچانے سے بچیں اور جو ایسا کرتا پایا جائے اسے پکڑ کر قانون نافذ کرنے والے مجاز ادارے کے اہلکاروں کے حوالے کریں۔
تلک عشرہ کاملہ
خدا آپ کا حامی و ناصر ہو۔
پاکستان زندہ باد
عوامی اقتدار پائندہ باد

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *