پی ٹی آئی نے پھر عدالت میں جانے کا اعلان کر دیا !

download

الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کے باغی رہنما اکبر ایس بابر نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر رکھی ہے جس کے بعد پی ٹی آئی نے توہین عدالت کی درخواست سننے سے متعلق کمیشن کا دائرہ اختیار چیلنج کیا تھا۔ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے کیس کی سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا جو آج سنایا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کمیشن توہین عدالت کی کارروائی کا اختیار رکھتا ہے۔الیکشن کمیشن نے عمران خان کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے 23 اگست تک جواب طلب کرلیا ہے۔ دوسری جانب عمران خان کے وکیل شاہد گوندل نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہےکہ عمران خان نے پارٹی فنڈنگ کیس سے متعلق ایک بیان میں الیکشن کمیشن کو متعصب قرار دیا تھا اور کمشین پر حکمران جماعت کی طرف جھکاؤ کا الزام لگایا تھا:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *