بلاول بھٹو کے ساتھ انتخابی اتحاد کرنے کے لیے تیار ہیں، عمران خان

aa

سلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) مسلم لیگ (ن )کی ریلی کے دوران چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اہم سیاسی فیصلہ کرتے ہوئے دھماکے دار بیان دے ڈالا ہے۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی آصف زرداری سے چھٹکارا حاصل کرلے تو بلاول بھٹو کیساتھ اتحاد کرنے کیلئے تیار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے پیپلز پارٹی سے اتحاد کرنے کے حوالے سے وضاحت کی گئی ہے۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کے ہوتے ہوئےپیپلز پارٹی سے اتحاد کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ پیپلز پارٹی کو آصف زرداری سے چھٹکارا حاصل کرنے پر غور کرنا ہوگا۔ جب تک پیپلز پارٹی آصف زرداری کو مائنس نہیں کرتی تب تک کسی اتحاد کا کوئی امکان نہیں۔ اگر آصف زرداری سے چھٹکارا حاصل کر لیا جائے تو تحریک انصاف بلاول بھٹو کیساتھ اتحاد کیلئے تیار ہے۔ عمران خان کا مزید کہنا ہے کہ 2018 کے انتخابات میں سندھ میں تحریک انصاف کسی جماعت کیساتھ اتحاد نہیں کرے گی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *