تحریک انصاف کی معروف خاتون لیڈر نے پارٹی چھوڑ دی

chor

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اس وقت جب پاکستان مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف کی لاہور روانگی کے سلسلے میں ریلی کا انعقاد کرر ہی ہے اور نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کا میڈیا اپنی توجہ اس ریلی پر مرکوز کیے ہو ئے ہے۔ چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے لئے بری خبریں آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستا ن تحریک انصاف کو ایک اہم خاتون رہنما کو گنوانے کی وجہ سے بھاری نقصان اٹھانا پڑ گیا ہے ۔ پاکستان تحریک انصاف کیصدر سکینہ عبداللہ خان نے پارٹی کو خیرباد کہہ دیا اور پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ ویڈیو ویب سائٹ زیم ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سکینہ عبداللہ خان نے پیپلزپارٹی کی قیادت سے ملاقات کرکے اپنے فیصلے کا باضابطہ اعلان کیا ہے۔ انھوں نے چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔سکینہ عبداللہ نے کہا کہ اس وقت عوام کی امیدوں کی محور پیپلز پارٹی ہی ہے میں نے پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے سیاسی جدو جہد کی لیکن اس کی طرز سیاست سے ما یوسی ہوئی -

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *