عمران خان کو سینیٹر شپ کےلئے15 کروڑ روپے کی آفر شاہد آفریدی نے کی‘ نجی ٹی وی کا دعویٰ

afridi-imranپی ٹی آئی کے چیئرمین نے خود انکشاف کیا تھا کہ سینیٹر بنوانے کےلئے کسی شخص نے انہیں 15 کروڑ روپے کی آفر کی تھی‘ جب عمران خان سے نام پوچھا گیا تو انہوں نے نام بتانے سے انکار کر دیا تھا۔ مگر آج میڈیا میں ایک نام سامنے آیا ہے جسے سننے کے بعد ہرکوئی حیران ہے۔ جی ہاں! یہ نام کسی اور کا نہیں بلکہ پاکستان کے سب سے مشہور کرکٹر شاہد خان آفریدی کا ہے۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق شاہد آفریدی نے عمران خان کو یہ پیشکش کی تھی کہ اگر وہ ان کے چچا کو سینیٹر بنوا دیں گے تو اس کے بدلے آفریدی عمران خان کے شوکت خانم ہسپتال کےلئے 15 کروڑ روپے دے سکتے ہیں۔ اس دعوے میں کس حد تک سچائی ہے اس کا جواب تو اب خود شاہد خان آفریدی دے سکتے ہیں ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *