پاک بھارت مذاکرات: کوئی بڑا 'بریک تھرو' نہیں ہوا، سرتاج عزیز

-مشیر امور خارجہ سرتاج عزیز نے اعتراف کیا ہے کہ پاک ہندوستان سیکریٹریز کی بات چیت میں کوئی بڑا بریک تھرو نہیں ہوا۔
ایک انٹرویو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ بات چیت میں کوئی بڑا بریک تھرو نہیں ہوا تاہم اس سے آئندہ کے لیے راستے کھل گئے ہیں۔سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ پاک ہندوستان خارجہ سیکریٹریز کی مستقبل میں بات چیت کے لیے کوئی تاریخ طے نہیں ہوئی ہے۔
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستانی سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری بتایا تھا کہ جے شنکر سے ملاقات میں سمجھوتا ایکسپریس کا معاملہ بھی اٹھایا گیا ہے جبکہ عوامی سطح پر رابطوں کو بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔اسی روز ہندوستان کے سیکریٹری خارجہ ایس جے شنکر نے اعلان کیا تھا کہ اگلی سارک سربراہ کانفرنس کی میزبانی پاکستان کرے گا اور ہندوستان اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔
واضح رہے کہ یہ دورہ لگ بھگ سات ماہ بعد ہوا تھا جب ہندوستان نے اگست میں خارجہ سیکرٹریوں کے درمیان مذاکرات کو اس جواز کے ساتھ منسوخ کردیا تھا کہ دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کشمیری رہنماﺅں سے مشاورت کی ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *