دو جڑواں بہنوں کی انوکھی رنگت، دیکھو تو یقین نہ آئے

o-TWINS-570جڑواں بچوں میں عموماً مشابہت اس قدر زیادہ ہوتی ہے کہ ان میں فرق کرنا بھی مشکل ہوتا ہے مگر دو برطانوی بہنیں لوسی اور ماریہ جڑواں ہونے کے باوجود اس قدر مختلف ہیں کہ انہیں بہنیں سمجھنا بھی ممکن نظر نہیں آتا۔ لوسی کی رنگت مکمل طور پر گوری ہے اور اس کے سنہری بال دراز اور ملائم ہیں جبکہ ماریہ سیاہ فام ہے اور اس کے بال بھی افریقی لڑکیوں کی طرح گھنگھریالے ہیں۔ یہ بچیاں ایک ایسے جوڑے کی اولاد ہیں جن میں سے ایک سیاہ فام جبکہ دوسرا سفید فام ہے۔ ان کی والدہ ڈونا کا تعلق جمیکا سے ہے اور وہ سیاہ فام ہیں جبکہ والد وِنز سفید فام ہیں۔ اگرچہ ایسی صورت میں بھی جڑواں بچے ایک جیسے ہی نظر آتے ہیں مگر لوسی اور ماریہ حیرتناک حد تک مختلف ہیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان بچیوں کی ماں مکمل طور پر سیاہ فام نہیں ہے بلکہ سفید اور سیاہ فام کا امتزاج ہیں اور ان کی ایک بیٹی نے سفید فام جینز جبکہ دوسری نے سیاہ فام جینز لئے ہیں۔ ماہرین کے مطابق اس دلچسپ اتفاق کی شرح 10 لاکھ بچوں میں ایک ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *