خیبرپختونخوا: غیرقانونی شکار کرنے پر قطری شہزادے کو 80 ہزار روپےجرمانہ

Eagle خیبرپختونخوا کی حکومت نے کہا ہے کہ قطرکے شہزادہ ڈاکٹر فہد کو باز کا غیرقانونی شکارکرنے پر80 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا اور ان کے قبضے سے3 باز بھی برآمد کیے گئے۔
صوبائی محکمہ ماحولیات کے مشیر اشتیاق ارمڑنے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایاکہ ڈاکٹر فہد کے خلاف ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے میں غیر قانونی شکارکرنے پرکارروائی کی گئی، صوبے کی تاریخ میں یہ پہلی مرتبہ ہے کہ کسی حکومت کی طرف سے کسی عرب شہزادے کوغیرقانونی طور پر شکار کرنے پرجرمانہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے ہرسال عرب ممالک کے شہزادے پاکستان آکر نایاب نسل کے پرندوں کا شکارکرتے ہیں جس سے بیشتر پرندوں کی نسل ختم ہورہی ہے۔ شاہی خاندانوں کے ان شہزادوں کوحکومت شکار کے باقاعدہ لائسنس جاری کرتی ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *