ماضی میں کپتانی چھوڑ کر بہت غلطی کی، یونس خان

younis khanورلڈ کپ کے بعد مصباح الحق اور شاہد آفریدی نے ون ڈے انٹرنیشنل کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کررکھا ہے ایسے میں ٹیم کے ایک سینیئر کھلاڑی یونس خان کپتانی کی پیشکش کو اب ٹھکرانے کے موڈ میں نہیں ہیں کیونکہ ان کے خیال میں ماضی میں وہ کپتانی چھوڑنے کی غلطی متعدد بار کرچکے ہیں
میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے زندگی میں بہت غلطیاں کی ہیں۔ پاکستان کی کپتانی بڑے اعزاز کی بات ہے۔ بہت اچھا لگتا ہے جب آپ کپتان ہوں اور سینیئر بیٹسمین کی حیثیت سےاچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہوں اور ٹیم کو اوپر کی طرف لے جائیں۔ میری بڑی خواہش ہے کہ جب میں کرکٹ چھوڑوں تو یہ ٹیم اچھی پوزیشن میں ہو نہ کہ تگ ودو کر رہی ہو۔ مجھے جب بھی موقع ملا میں ملک کے لیے کھڑا رہوں گا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *