Site icon DUNYA PAKISTAN

فلپائن: پک اپ ٹرک کی مسافر بس سے ٹکر، ایک ہی خاندان کے 11 افراد ہلاک

Share

فلپائن میں پک اپ ٹرک کے مسافر بس سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں جنازے سے گھر لوٹنے والے ایک ہی خاندان کے 11 لوگ ہلاک ہوگئے۔

خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق یہ حادثہ صوبہ کاگیان میں ابلوگ میونسپلٹی کے ایک چوراہے پر آدھی رات کےقریب پیش آیا۔

پولیس نے بتایا کہ ٹویوٹا ہائیلکس 14 افراد کو لے کر ایک اہم شاہراہ کے ایک چوراہے پر پہنچی جہاں اس نے بس کو ٹکر ماری۔

پولیس میجر انتونیو پلاٹاؤ نے اے ایف پی کو بتایا کہ پک اپ ٹرک میں سوار صرف 3 افراد زندہ بچے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسافر بس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، لیکن ڈرائیور اور کنڈکٹر کو شدید چوٹیں آئیں اور 23 دیگر کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔

پولیس کیپٹن جون-جون ٹوریو نے اے ایف پی کو بتایا ٹویوٹا ہائیلکس کا ڈرائیور اس علاقے سے اچھی طرح واقف نہیں تھا اور اسے معلوم نہیں تھا کہ وہ ایک ہائی وے کے قریب پہنچ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ قدرتی طور پر، جب آپ کسی ہائی وے کے قریب پہنچتے ہیں تو گاڑی کی رفتار کم کردیتے ہیں۔

یاد رہے کہ فلپائن میں جان لیوا سڑک حادثات عام ہیں، جہاں ڈرائیور اکثر قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہیں، گاڑیوں کی حالت خستہ ہوتی ہے یا وہ اوور لوڈ ہوتی ہیں۔

Exit mobile version