غریب بچوں کو مفت تعلیم دینے والے سی ڈی اے کے اہلکار کی سنی گئی، ممبر ایڈمن یاسرپیرزادہ نے خود جاکر پرموشن آرڈر پیش کیے

saal

اسلام آباد: ممبر ایڈمنسٹریشن کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی محمد یاسر پیرزادہ نے رضا کار ٹیچر محمد ایوب کی پروموشن کے آرڈر جاری کر دیے۔ محمد یاسر پیرزادہ نے یہ آرڈر محمد ایوب کے حوالے کرنے کے لیے بنفس نفیس ایف 6 گراونڈ کا دورہ کیا جہاں محمد ایوب غریب بچوں کو مفت تعلیم دیتے ہیں۔ محمد ایوب پچھلے 34 سال سے بغیر کوئی مالی فائدہ لیے غریب عوام کے بچون کو ایف 6 پارک میں تعلیم دے رہے ہیں۔ اس سے قبل حکومت پاکستان کی طرف سے بھی محمد ایوب کو ان خدمات کے عوض پرفارمنس ایوارڈ مل چکا ہے۔

محمد ایوب کو فائر کنٹرول سپروائزر سے ترقی دے کر فائر انسٹرکٹر بنا دیا گیا۔
سی ڈی اے میں پوسٹنگ کے فوری بعد ممبر ایڈمنسٹریشن محمد یاسر پیر زادہ نے مسٹر محمد ایوب کی کمیونٹی کےلیے خدمات اور قواعد و ضوابط دیکھتے ہوئے ان کی پروموشن کے آرڈر جاری کیے ۔ مسٹر یاسر پیرزادہ نے محمد ایوب کی پروموشن میں خاص دلچسپی دکھائی ۔ ممبر ایڈمنسٹریشن محمد یاسر پیرزادہ نے ایف 6 پارک کا دورہ کیا تا کہ وہ خود محمد ایوب کو پروموشن آرڈر پیش کر سکیں۔یاسر پیرزادہ کا کہنا تھا کہ ڈیپارٹمنٹ کے لیے باعث عزت ہے کہ محمد ایوب جیسا ایک مخلص رضا کار اس تنظیم کا حصہ ہے۔محمد ایوب کی خدمات کو ملک بھر اور دنیا بھر میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ ایوب ہمارا قومی اثاثہ ہیں اور ڈیپارٹمنٹ ملک و قوم کےلیے ان کی خدمات کا معترف ہے۔ یہ ہمارا اخلاقی فرض ہے کہ ہم ان جیسے لوگوں کی حوصلہ افزائی کریں۔اس موقع پر ممبر ایڈمنسٹریشن محمد یاسر پیرزادہ نے متعلقہ ونگز کو حکم دیا کہ طلبا کے لیے شیلٹر، لائٹنگ اور پینے کے پانی کا بندوبست کریں

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *