صولت میرزا کے بعد اب عزیر بلوچ بول پڑے، سابق صدر پر سنگین الزامات

uzair balochلیاری گینگ وار کے مرکزی کردار عزیر بلوچ نے انکشاف کیا ہے کہ پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری سمیت دیگر رہنما انہیں ٹارگٹ کلنگ کی ہدایت دیتے تھے اور ان ہی کے کہنے پر لوگوں کو قتل کیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق لیاری گینگ وار کے سربراہ عزیر بلوچ نے دبئی حکام کو اپنا بیان ریکارڈ کرادیا ہے جس میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری، شرجیل میمن، ذوالفقار مرزا اور اویس مظفر انہیں براہِ راست ٹارگٹ کلنگ کے احکامات دیتے تھے اور ان ہی کے کہنے پر لوگوں کو قتل کیا۔عزیر بلوچ کی جانب سے دیئے گئے بیان میں پیپلزپارٹی کے دیگر رہنماؤں سے بھی براہ راست تعلقات کے بارے میں بتایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ لیاری گینگ وار کا مرکزی کردار عزیر بلوچ دبئی حکام کی حراست میں ہے جسے پاکستان واپس لانے کے لیے پولیس ٹیم بھی دبئی بھیجی گئی تھی تاہم دبئی کی عدالت نے عزیر بلوچ کی پاکستان حوالگی کے لیے پیش کیے گئے ریکارڈ کو ناکافی قرار دے دیا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *