صرف 21 منٹ کیسے آپ کی زندگی کو خوشگوار کرسکتے ہیں؟

Image result for happy life

فن لینڈ -طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ مسلسل بیٹھے رہنے کی عادت کو اگر صرف 21 منٹ بھی کم کیا جائے تو اس سے خون میں شکر کی مقدار کم ہوتی ہے، کولیسٹرول بہتر ہوتا ہے اور پٹھے مضبوط ہوتے ہیں۔ فن لینڈ میں یونیورسٹی آف جائے وِسکلا کے پروفیسر آرٹو پیسولا نے یہ تحقیق کی ہے اور وہ کہتے ہیں کہ ہماری تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ لوگ اپنی مصروف زندگی کو تبدیل کر کے صحت کو لاحق خطرات کم کر سکتے ہیں۔

اس تحقیق میں دفاتر میں کام کرنے والے 133 افراد اور کچھ بچوں کو بھی شامل کیا گیا۔ ان کے بے کاری اور سرگرمی نوٹ کرنے کے لیے سارے لوگوں کی کمر میں ایک آلہ لگایا گیا۔ یہ آلہ ہفتے میں سات دن تک پانچ مرتبہ پہنایا گیا اور تمام رضا کاروں کا پورے سال تک مطالعہ کیا گیا۔

ایک سال کے سروے کے بعد معلوم ہوا کہ اگر آپ جتنا وقت بے کار بیٹھے رہتے ہیں تو اس میں سے 21 منٹ کم کر دیئے جائیں تو اس سے بھی خون میں شکر کی مقدار کم، کولیسٹرول بہتر اور ٹانگوں کے پٹھے اور عضلات پر مثبت اثر پڑتا ہے۔ واضح رہے کہ شوگر اور کولیسٹرول سے دل کےامراض بھی وابستہ ہوتے ہیں۔
ماہرین نے کہا ہے کہ اگر آپ بہت دیر تک بیٹھے رہتے ہیں تو یہ آپ کے لیے خطرناک ہے۔ فوٹو: فائل

اس طرح لوگ بے پناہ مصروفیت سے وقت نکال کر خود کو بہتر بنا سکتے ہیں۔ اگرچہ یہ ایک بہت چھوٹا سروے ہے جس میں لوگوں کی کم تعداد شامل ہے لیکن اس کے اثرات کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔ پبلک لائبریری آف سائنس (پی ایل او ایس) میں شائع ہونے والی اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ والدین اپنے بچوں کو بھی زیادہ دیر تک بیٹھنے کی حوصلہ شکنی کریں تاکہ ان کی زندگی پر مثبت اثرات مرتب ہو سکیں۔

اس سے قبل کئی تحقیقاتی سروے سے ثابت ہوا ہے کہ مسلسل دیر تک بیٹھے رہنے سے قبل ازوقت اموات کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ اس کی وجہ مسلسل بے عملی سے جسمانی افعال کا سست ہونا، جسمانی اعضا پر دباؤ اور خون کے بہاؤ کا متاثر ہونا شامل ہے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *