Site icon DUNYA PAKISTAN

پنجاب: پرتشدد احتجاج پر کنٹرول کیلئے بنائی گئی خصوصی فورس کو جدید آلات سے لیس کرنے کا فیصلہ

Share

حالیہ عرصے میں پرتشدد مظاہروں میں اضافے کے بعد پنجاب حکومت نے مشتعل ہجوم کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے بنائی گئی خصوصی فورس ’رائیٹ مینجمنٹ پولیس‘ کو جدید آلات سے لیس کرنے اور اس کا دائرہ کار صوبے کے تمام شہروں تک پھیلانے کا فیصلہ کرلیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ’رائیٹ مینجمنٹ پولیس‘ کو جدید آلات سے لیس کیا جائے گا، اس خصوصی فورس کے منصوبہ سازوں نے60 ہزار سے زائد لاجسٹک ضروریات کی فہرست مرتب کرلی۔

سرکاری دستاویز کے مطابق حکومت سے کہا گیا ہے کہ رائیٹ مینجمنٹ اسٹاف کے لیے 12 ہزار یونیفارم درکار ہیں، 12 ہزار باڈی آرمر پروٹیکٹیو گیئرز، مظاہرین سے نبرد آزما ہونے کے لیے 12 ہزار گیس ماسک، 2 ہزار الیکٹرک شاک شیلڈز فراہم کی جائیں۔

سرکاری دستاویز میں کہا گیا ہے کہ پرتشدد کارروائیوں کی ریکارڈنگ کے لیے 500 باڈی کیمرے نصب کرنا ہوں گے، فورس کے رسپانس کے لیے 200 آرمرڈ اینٹی رائیٹ ٹرکس، 100 ریسکیو وہیکلز درکار ہوں گی۔

رائیٹ فورس کے اہلکاروں کے لیے 5 ہزار فرسٹ ایڈ باکسز، 500 کینن پولیس پروٹیکٹو گیئرز کی ضرورت ہوگی۔

حکام کی تیار کردہ فہرست کے مطابق 2 ہزار پیپر اسپرے گنز ، 400 پیپر بال گنز آلات میں شامل کرنا ہوں گے، 50 سرویلنس ڈرونز، 50 ٹیئر گیس کاپٹرز، 50 واٹر کینن فورس کو فراہم کرنا ہوں گے، 500 لانگ رینج ڈیوائسز، 500 وائر لیس ایل ٹی سیٹ خریدنا ہوں گے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ رائیٹ مینجمنٹ پولیس کے لیے لاجسٹکس ضروریات کی فہرست وزیر اعلیٰ پنجاب جلد کو پیش کر دی جائے گی۔

Exit mobile version