قربانی نہیں کرتا، پیسے خیرات کر دیتا ہوں ، اعتزاز احسن کے اعتراف نے نئی بحث چھیڑ دی

aitzaz ahsan

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے سینئررہنما اعتزاز احسن نے ایکسپریس نیوز کے پروگرام"تکرار" میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اور ان کی فیملی عید الاضحیٰ پر قربانی نہیں کرتے بلکہ قربانی کے پیسے خیرات میں دے دیتے ہیں- اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کی وجہ سے جگہ جگہ گندگی پھیلتی ہے -انہوں نے کہا کہ قربانی کے گوشت کی تقسیم کا طریقہ قومی سطح پر طے ہونا چاہیے-اعتزاز احسن کی اس بات پر نئی بحث چھڑ گئی ہے، مذہبی حلقوں نے اس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قربانی کا کوئی متبادل نہیں ہوسکتا ، اعتراز احسن خود سے اسلام کی نئی تشریح کرنے کی کوشش مت کریں-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *