میکسیکو: میچ کے دوران کک لگنے سے ریسلر ہلاک

wrestlerمیکسیکو میں مقابلے کے دوران فلائنگ کک لگنے سے ایک ریسلر ہلاک ہو گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میکسیکن ریسلر”پیدرو آگویو“ حریف ریسلررامیریز آسکر گوٹیریز کی جانب سے فلائنگ کک لگنے سے موقع پر ہی ہلاک ہو گئے تاہم میچ ریسلرکی موت کے بعد بھی 2 منٹ تک جاری ر ہا، شائقین اور ریفریز سمیت سب کا خیال تھا کہ ریسلر پیدرو شدید زخمی ہو گئے ہیں جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق ریسلر کی موت گردن میں لگنے والی کک کے باعث فریکچر سے ہو ئی۔اے اے اے فیڈریشن کے ڈائیریکٹر نے اس حوالے سماجی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام دیا ہے کہ یہ ایک انتہائی افسوسناک خبر ہے اور وہ ریسلر پیدرو آگویو کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں جبکہ دنیا بھرمیں ان کی موت کی خبر نےان کے مداحوں کو بھی افسردہ کر دیا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *